چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔الیکشن کمیشن نےسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جس کے بعد چوہدری شجاعت کی جگہ اب ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More