بجلی 2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

نیپرا نے بجلی 2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ ببجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ 

ڈسکوزکےدسمبرکےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر  نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ٓسی پی پی اےجی نےایف سی اے کی مدمیں 2 روپے20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کےمطابق2روپے 31پیسےفی یونٹ کمی بنتی ہے۔دسمبر کاایف سی اے نومبر کی نسبت 2روپے 50پیسےفی یونٹ صارفین سے کم چارج کیاجائےگا۔

نیپرا کا کہنا ہے  کہ اس کمی کااطلاق صرف ایک ماہ کےلیےہو گا۔بجلی صارفین کو18ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو،زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔

نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More