توشہ خانہ کیس:عمران خان پر7فروری کو فردجرم عائد ہو گی

ہم نیوز  |  Jan 31, 2023

 توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آبادکی مقامی عدالت نےعمران خان پرفردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقررکردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر7فروری کو فردجرم عائد کی جائےگی۔عمران خان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیے گئے۔عدالتی حکم پرعمران خان کےوکلانے 30ہزارروپے کی شورٹی بھی دی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نےآج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ کو شکایت بھیج رکھی ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More