دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، چودھری شجاعت حسین

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پشاور مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بے تحاشا قربانیاں دے چکے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ اپنے زخمی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More