پشاور دھماکہ، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پشاور دھماکے کے بعد فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کی صورتحال کا از خود جائرہ لینے کے لیے وزیراعظم پشاور پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں آج ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے محرکات پہ غور و خوص کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق منعقدہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 32 افراد شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More