شیخ رشید کو تھانے سے بلاوا آگیا

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو تھانے میں طلب کر لیا گیا ہے، طلبی شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف شہری نے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

شہری کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے سازش کے تحت آصف زرداری پر الزام عائد کیا ہے لہذا لگائے جانے والے الزام پر شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

شہری کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف دی جانے والی درخواست پر مزید کارروائی کرنے اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مؤقف جاننے کے لیے تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو تھانے میں طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More