پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا 2 شہید، 50 سے زائد افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

پشاورمیں پولیس لائنز مسجد میں دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد متاثر ہوئی ہے جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی، پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹر ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 50 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے ہیں، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی ہے، سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More