لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہا رات کےاندھیرے میں لال حویلی پرشب خون مارا گیا ہے، لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 5 مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہےاورمرکزی سیکر یٹریٹ ہے، رینجرز سے مدد مانگی گئی انہوں نے انکار کیا پھرایف آئی اے اورپولیس نے سیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، لال حویلی کوسیل کرنافاشزم اورسیاسی دہشت گردی ہے، لال حویلی اگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں، 16 وزارتوں کی چھان بین سےکچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی، برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانے جارہی ہےجوانکو برداشت نہیں ہے۔

شیخ رشید نے 5ب جے لال حویلی سے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More