شیخ رشید کی لال حویلی کے 6 یونٹس سیل

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے دو یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے ہیں۔

متروکہ وقف املاک اور پولیس کی بھاری نفری صبح سویرے شیخ رشید کی رہائش گاہ پہنچی، حکام کے مطابق سیل کیے گئے چھ یونٹس شیخ رشید کے ہیں، ایک یونٹس کی رجسٹری کی تصدیق کے لئے حکام کو لکھا ہے،، رجسٹری کی تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ متروکہ  وقف املاک  کی جانب سے  ہمیں  کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، لال حویلی کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ رات انہیں پولیس گرفتار کرنا چاہتی تھی۔ لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہیں تو ہمیں نااہل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دکانیں  بھی سیل کی گئیں، رینجرز اور ایف سی  سے مدد مانگی انہوں نے انہیں  انکار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More