پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی، عمران خان کا کیس سماعت کےلئے مقرر

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور بینچ میں شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی،عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ قبل ازیں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نےسماعت کیلئے فل بینچ بنانے کی سفارش کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More