پرویز الہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

ہم نیوز  |  Jan 28, 2023

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز لہٰی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں جمع کروائی گئی۔

جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More