یہ فرزانہ نہیں میرے گھر کا خزانہ ہے ۔۔ ہندو باپ نے کیسے مسلمان بیٹی کی شادی کروائی، یہ عظیم شخص کون ہے جس نے لڑکی کو ہندوؤں سے دعائیں دلوائیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

ہندو نے اپنی بیٹی کی شادی مسلمان لڑکے سے کروا دی ۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ یہ جذباتی واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔ اس ہندو شخص کا نام ہے جی مادھو ریڈی اور ان کی اہلیہ اپنی مسلمان بیٹی کی شادی پر زارو قطار روتے رہے۔

جبکہ یہ ان کی اپنی بیٹی نہیں کیونکہ بچپن میں فرزانہ نامی اس بچی کے والدین اللہ کو پیارے ہوگئے جس کے بعد جی مادھو ریڈی نے اسے اپنا نام دیا یہی نہیں بلکہ سالوں اس کی تربیت کی اور کبھی اس بات پر زور نہیں دیا کہ وہ ہندو لڑکے سے ہی شادی کرے۔

بلکہ انہوں نے ایک اچھے والدی کا فرض نبھاتے ہوئے قریبی گاؤں کے ایک لڑکے سے دھوم دھام سے شادی کر ڈالی، فرزانہ کے دولہے کا نام عبدالرشید بتایا گیا ہے۔ فرزانہ کو یہ ہندو خاندان اپنا خزانہ کہتا ہے اور اسی نام سے اسے گھر میں پکارا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ریڈ ی صاحب کے دونوں بیٹوں نے بھی کبھی کوئی فرق نہ کیا، پیار محبت سے مل کر ایک ہی گھر میں رہے جبکہ اب وہ انڈیا میں نہیں لیکن پھر بھی امریکا میں بھی بیٹھ کر بہن سے روزانہ فون پر بات چیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد شادی میں شہر کے دونوں مذاہب کی بڑی معزز شخصیات نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More