ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ہم نیوز  |  Jan 27, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے اور ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کراچی میں این اے 241 کورنگی، این اے 242 شرقی، این اے 243، این اے 244 اور این اے247 جنوبی میں ضمنی انتخابات کا شیڈول شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نوٹیفکیشن کے مطابق سوات، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے جبکہ اسلام آباد، جہلم، بھکر اور کوئٹہ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More