کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ اب بادل بھی برسے گے ۔۔ محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

کراچی میں آج صبح سے ہی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے وہیں اب محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اگلے تین دن مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے اور آج شمال مشرق سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بروز ہفتہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری اور اتوار کو 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More