عمران خان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہو گا، شبلی فراز

ہم نیوز  |  Jan 27, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس لے لیا گیا ہے، عمران خان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے، گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، انہیں نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گی۔

عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا، ہم نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے لیے پٹیشنز تیار کی ہیں، نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے انتقامی سیاست کرنا نہیں، نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکن پر آرٹیکل چھ لگتا ہے، یہ لوگ آئین شکنی کر رہے ہیں، ملک میں جس کی لاٹھی اسکی بھینس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More