اللہ کا پیغام پہنچانے کے لیے گھنٹوں تقاریر کرتے ۔۔ سندھ دھرتی کی بڑی روحانی شخصیت سید غلام شاہ بخاری انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Jan 26, 2023

سندھ دھرتی کے بڑے پیر سید غلام شاہ بخاری انتقال کر گئے ہیں۔ یہ دین کی تبلیغ کیلئے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کرتے تھے اور طبعیت خراب ہونے کے باوجود بھی گھنٹوں تقاریر کرتے تھے۔

یہ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں حسین آباد قمبر شریف کے گدی نشین تھے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد مختلف پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔

یہاں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ان کا انتقال کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ہوا جبکہ ان کی نمازہ جنازہ کل بروز جمعہ درگاہ قمبر شریف حسین آباد میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ انہیں دل کے عارضے کا مرض لاحق تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More