عمران خان کو غلط گائیڈ کیا گیا، کہا تھا کام کرنے دیں، چوہدری پرویز الہٰی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2023

پنجاب کے سابق وزیراعلی پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں، ان کو کچھ لوگوں کی جانب سے غلط گائیڈ کیا گیا۔

لاہو میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے 5سالوں کے برابرکام کیا ہے،اللہ کے بعدعمران خان نے وزارت اعلیٰ دی، ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں، ان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیاردیا ہوا تھا، وہ ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جبکہ شہبازشریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کام صرف الیکشن کرانا ہوتا ہے، محسن نقوی کے پاس صرف ڈھائی مہینے کی نوکری ہے، اگر کیسز بنانے ہیں تو کیا ہوجائے گا، کیا واپس گھر نہیں آنا، اگرنگران وزیراعلیٰ بنے ہوتو کوئی اچھا کام کرکے جاو، انتقامی کارروائیاں نگران وزیراعلیٰ کیسے کرسکتا ہے؟

پرویز الہی نے کہا کہ ہم نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More