مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش سفر کرتے کرتے باجوہ صاحب سے محسن نقوی تک پہنچ گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تو پی ٹی آئی دور میں ہوئی تھی، ان کے دورمیں چیف الیکشن کمشنر کی تعریفیں کی جاتی تھیں۔ ہم نے الیکشن کمیشن کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی، ای وی ایم قانون سازی کے وقت کچھ ناچاقی ہوئی۔ عمران خان نے عدالت کو بھی دھمکیاں دیں۔
فواد چودھری کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کیساتھ تیس سالہ پرانا تعلق ہے، فوادچودھری کیساتھ زیادتی ہوگی تو اس کی مذمت کروں گا، فوادچودھری کیخلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آردرج کرائی، ان کے منہ پر کپڑا ڈال کرعدالت میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن فوادچودھری کو ایسے دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب کیخلاف ایف آئی آر بنتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ جرم بھی کریں اور سزا بھی نہ ملے۔
محسن نقوی کی تصویر اگرآصف زرداری کیساتھ ہے تو پرویزالہٰی کیساتھ بھی ہے، پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آئے تو یہ احتجاج شروع کردیتے ہیں، 30آدمیوں کی پارٹی تھی ،باقی لوگوں کو پکڑپکڑکر ان کیساتھ جوڑاگیا۔