نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں طرف سے لاشیں گریں، حنا ربانی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2023

وزیرمملکت خارجہ امور حناربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم خطے میں خون بہانا نہیں چاہتے ہیں، ہماری خواہش امن ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی نے کہا کہ بھارت سے برابری کی سطح پر بات چیت ہوگی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری واضح ثبوت ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کےدرمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے، امن ہماری خواہش ہے، ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں طرف سے لاشیں گریں، ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More