رسی باندھی اور کود گیا ۔۔ چھوٹا سا بچہ کتے کو بچانے کیلئے گہرے کنویں میں چلاگیا پھر کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Jan 26, 2023

کتا ہمیشہ سے انسان کا بہترین دوست اور وفا دار ساتھی رہا ہے، کتے کی وفاداری کی مثالیں تو اکثر لوگ قصے، کہانیوں اور فلموں میں دیکھتے اور سنتے ہونگے لیکن انسان بھی کتے کی جان بچانے کیلئے اکثر اپنی زندگی داؤ پر لگادیتے ہیں، ایسا ہی اس ویڈیو میں بھی ہوا۔

کتے اور انسان کی دوستی کے حوالے سے اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو11 ہزار سال قبل برفانی دور کے اختتام تک کتے پالنے کے ثبوت ملتے جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کتا انسان کے قدیم ترین دوست جانوروں میں سے ایک ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ جب قدیم لوگ شکار کے لیے جمع ہوتے تھے تو وہ گوشت خور جانوروں کو ساتھ لیکر جاتے تھے تاہم کتوں اور انسان کا تعلق کب اور کہاں سے شروع ہوا یہ بات ابھی راز ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتے کا بچہ گہرے کنویں میں گر گیا تھا اور ایک معصوم سا بچہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر کتے کے بچے کو بچانے کیلئے کنویں میں اتر رہا ہے اوربچہ کچھ ہی دیر میں بچہ کتے کے بچے کو پکڑ کر باہر لے آیا۔

کتے کیلئے اپنی جان داؤ پر لگانے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اس بچے کی کوشش اور دوستی کی بھرپور تعریف کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More