بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ، آج کشمیر میں یوم سیاہ

ہم نیوز  |  Jan 26, 2023

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریت ہمارے لیےیوم سیاہ ہے،دنیا بھرمیں مقیم کشمیری پاکستانی یوم سیاہ منارہے ہیں، بھارت دنیا کےسامنےجمہوری ملک ہونےکا دعویٰ کرتا ہے لیکن بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں نےایسی قربانیاں دی ہیں جن کاتصورممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیرکیلئےکشمیریوں نےاپنی تیسری نسل قربان کردی، بھارت نےکشمیرسمیت کئی ریاستوں پرغاصبانہ قبصہ کررکھا ہے۔

آج کے دن آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو پیغام دیا جاسکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More