ڈاکٹر نے کہا تھا بیماری کی وجہ سے بچہ نارمل پیدا نہیں ہوگا ۔۔ 18ماہ کے پاکستانی بچے نے عالمی ریکارڈ کیسے قائم کیا؟

ہماری ویب  |  Jan 24, 2023

18 ماہ کے بچے کو چلنا اور بولنا سکھانا والدین کی پہلی ترجیح ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو پیدا ہوتے ہی کچھ الگ سکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر اس میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں، آج ہم ایک ایسے بچے کے بارے میں ہی بات کرینگے جس نے 18 ماہ کی عمر میں  7 انٹرنیشنل اعزاز جیت لیےہیں۔

بچے کی والدہ ام علین کو ایاد کی پیدائش سے قبل فالج کا اٹیک ہوا اور ان حالات میں ڈاکٹرز نے پانچ ماہ کے حمل کو گرانے کا مشورہ دیا لیکن خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا اور اپنے بچے کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے بچے کو جنم دیا اور 20 ماہ کا ایاد نارمل زندگی گزار رہا ہے جبکہ 18 ماہ کی عمر میں 7 عالمی اعزازات حاصل کرچکا ہے اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ ایاد نے 4 ماہ کی عمر سے چیزوں پر ردعمل دینا شروع کردیا تھا اور کچھ ماہ میں ہی چیزوں کی پہچان اور حروف سیکھ لئے تھے۔

ام علین نے بتایا کہ بچے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے کی وجہ سے لوگوں نے مجھے عالمی اعزازت دینے والے اداروں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد اداروں نے میرے بچے کی صلاحیتوں کو دیکھا اور 7 سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More