ماں روٹی دو بھوک لگی ہے۔۔ بچے کو کھانا نہیں دے سکے تو جان ہی دے دی! 5 بچوں کے والدین نے اٹھایا وہ قدم جو معاشرے کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

ہماری ویب  |  Jan 23, 2023

“چھوٹے بچے نے روٹی مانگی۔ ماں نے دیکھا گھر میں تو کھانے کو کچھ نہیں آٹا تک نہیں۔ بچے کی بھو دیکھی نہ گئی تو ماں بیچاری نے اپنی جان لے لی۔ بیوی کے مرنے کے بعد باپ نگیو بھیل 2 روز تک بچوں کو بھول سے بلکتا دیکھتا رہا بالآخر اس نے بھی اپنی جان دے دی“

یہ کہنا ایک ایسے بدنصیب بوڑھے باپ کا ہے جس نے حال ہی میں غربت کی وجہ سے اپنی بہو اور بیٹے کو خودسوزی کرتے دیکھا اور ان کے جنازوں کو کاندھا دیا ہے۔ بچوں کو بھوک سے تڑپتا نہ دیکھنے کے لئے ماں باپ کا اپنی جان لینے والا دلخراش واقعہ ٹنڈو الہٰ یار میں پیش آیا ہے۔

صرف 2 دن میں 5 بچے یتیم

بچوں کے دادا کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے 5 بچے تھے۔ بیٹا اور بہو نے اپنی جان تو دے دی لیکن اب اس کے 5 چھوٹے بچوں کو کون پالے گا؟ صرف 2 دن کے وقفے سے 5 معصوم بچے یتیم ہوگئے۔

آٹے کی بڑھتی قیمتیں

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پچھلے دنوں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئی ہیں۔ البتہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More