والد یہ وہ نام ہے جس کے ہوتے ہوئے انسان بادشاہوں کی طرح زندگی گزارتا ہے۔ والد افسر ہو یا مزدور جب تک اس کا ہاتھ بیٹے کے کندھے پر ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ دنیا کا سب سے طاقتور انسان وہ ہی ہے۔ اب آپکو ایک باپ کے آخری الفاظ سناتے ہیں جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
میرے انتقال کے بعد رونا نہیں بلکہ میرے لیے دعا کرنا۔ یہ الفاظ ہیں ملک کی ایک نامور شخصیت کے جن کی ایک ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ اولاود اور اہلیہ کو اپنا آخری پیغام دے رہے ہیں۔
اس شخص کا نام انصر وٹو ہے جو کہ پنجاب کے علاقے بہاولنگر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کی طبعیت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے اپنی حالت خراب دیکھتے ہوئے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ تم ثابت قدم رہنا میرا اللہ تمہارے ساتھ اور بچوں کو اتنا لائق بنانا تاکہ لوگ کہیں کہ یہ ہے میاں انصر وٹو کی اولاد۔
جبکہ بچوں کو روتے ہوئے کہا کہ بیٹا دینی و دنیا کی تعلیم حاصل کرنا اور کسی کے پاس مدد کیلئے نہیں جانا یا کوئی اگر کہے کہ میں آپکو آپ کے والد کے پیسے دیتا ہوں آو میرے ساتھ تو بھی نہیں جانا کیونکہ دنیا میں کسی کا بھروسہ نہیں کرنا اور میں نے اتنی دولت اور جانور چھوڑے ہیں جس سے آپ کی زندگی آسائشوں والی گزرے گی۔
ایک والد ہوتے ہوئے مجھ سے جو ہوا وہ میں نے کیا اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو اپنے باپ کو معاف کر دینا۔ اور تو اور میں ایک کاروباری شخص ہوں آج اس ویڈیو میں کہتا ہوں کہ جس سے بھی جانے انجانے میں میں نے دل دکھایا یا کچھ غلطہ ہو گیا تو اللہ پاک کی ذات کیلئے مجھ کو معاف کر دو کیونکہ اب میرا معاملہ اللہ پاک کی بارگاہ میں ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج سے 2 سال قبل کی ہے پر اب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ اپنے اہلخانہ کو آخری نصحیت کر رہے ہیں۔