امریکہ، کیلی فورنیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

کیلی فورنیا: امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز اور لاس اینجلیس ٹائمز کے مطابق فائرنگ شب دس بجے اس وقت کی گئی جب گاروی ایونیو کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں لوگ نئی چینی قمری سال کا جش منا رہے تھے۔

مانیٹری پارک میں کی جانے والی فائرنگ ایک ایسے علاقے میں کی گئی ہے جہاں ایشیائی افراد کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے۔

🚨: Mass shooting with reports of multiple victims Dead⁰📌#MontereyPark | #CA

Currently multiple authorities are responding to a mass shooting in Monterey Park with reports of 16 people have been shot with unconfirmed reports 10 fatalities this is still developing pic.twitter.com/4XUwRwaibf

— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) January 22, 2023

فائرنگ کے واقعے کی اطلا ملتے ہی علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے پورے علاقے کو سیل کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

امریکہ : میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ، مشتبہ شخص پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر

جائے وقوع کے قریب واقع Calm ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک Seung Won Choi نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کل تین افراد داخل ہوئے تھے جنہوں نے پہلے دروازہ اندر سے بند کرنے کی ہدایت کی اور اس کے بعد ایک شخص نے مشین گن سے بے پناہ فائرنگ کی۔

امریکہ، یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6 ہلاک 24 زخمی

واضح رہے کہ چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر منعقد ہونے والے دو روزہ تہوار کے لیے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور جشن مناتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More