کھانے کو روٹی نہیں تھی اور آج پوری دنیا میں مشہور ہوں ۔۔ حسین یوٹیوبر ثناء ذولفقار کیسے ماں باپ کو لاکھوں کما کر غربت سے باہر نکال لائی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 21, 2023

اس معاشر ے میں بیٹی پیدا ہو تو انسان پریشان ہو جاتا ہے وہاں ہی اگر بیٹا پیدا ہو تو خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ لیکن آج آپکو ایک ایس پاکستان کی بیٹی سے ملوانے جا رہے ہیں جس نے پاکستان میں رہ کر والدین کو لاکھوں کما کر دیے اور ان کا سہارا بنی۔

جی ہاں یہ کوئی اور نہیں بلکہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد کی ثناء ذولفقار ہے جس کا والد خود تو ایک مزدور ہے لیکن اس کی بیٹی آج پوری دنیا میں مشہور ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ ثناء یوٹیوب پر ویڈیویز بناتی ہیں جس میں یہ پنجاب کی ثقافت اور دیہات میں زندگی کیسے گزاری جاتی ہے اسے اپنی ویڈیوزمیں دیکھاتی ہیں۔

جیسا کہ یہ ٹریکٹر چلاتیں، جانوروں کو چارہ کھلاتیں، مٹی سے پورے گھر کی لپائی کرتیں اور تو اور فصلوں میں بھی کام کرنے جاتیں ہیں۔ یعنی کہ ہر طرح سے گھر والوں کا سہارا بنتی ہیں اور ان ہی کاموں کی ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔

ثناء کا کہنا ہے کہ مجھ کو شروع سے ہی اداکاری کا شوق تھا، پہلے تو اداکاری کی ویڈیوز بنا کر موبائل میں محفوظ کر لیتی تھی پر جب یوٹیوب کا نام سنا تو آج سے کوئی 3 ماہ پہلے یہ کام شروع کیا اور اللہ پاک نے عزت دے دی۔

مزید یہ کہ اس کام کو شروع کرنے کا ایک ہی مقصد تھا کہ اپنے والدین کیلئے کچھ ایسا کر جاؤں کہ انہیں محنت مزدوری نہ کرنی پڑے اور بس وہ آرام سے بیٹھ کر کھائیں، یہی میری خوشی ہے۔

یہی نہیں جب یہ کام شروع کیا تو گاؤں کے لوگ بہت باتیں سناتے تھے، بھائی سے بھی کہتے تھے کہ تیری بہن انٹرنیٹ پر ویڈیوز ڈالتی ہے تو بھائی کہتے تھے کہ اسے شوق ہے تو وہ کرے ضرور۔ اسے سمجھانے کیلئے ہم ہیں ، آپکو فکر کی ضرورت نہیں۔ پھر اسی طرح کے رویے کے بعد ایک ماہ تک کوئی ویڈیو نہیں بنائی۔

لیکن والدہ نے سمجھایا کہ تمہیں شوق ہے تو کرو یہ کام ہم آپ کے ساتھ ہیں لوگوں کا کیا وہ تو باتیں بناتے ہیں۔ بس پھر اس کے بعد آگے بڑھتی گئی۔ س موقعے پر انہوں نے بتایا کہ 1 ماہ میں میری یوٹیوب سے کمائی آنا شروع ہو گئی اور اللہ کا کرنا تو ایسا ہوا کہ ایک دن میں سو کر اٹھی تو دیکھا کہ میری ویڈیو پر 10 لاکھ ویوز آ گئے ہیں، وہیں سے کامیابی کے اصل سفر کی ابتداء ہوئی۔

اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتنا اچھا کما لیتی ہوں کہ والدین کے چہرے پر خوشی لا سکوں اور تو اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی مرضی سے شادی کروں گی، اولاد ہوں ان کی تو زندگی پر اصل حق ان کا ہے۔

جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری پیدائش کراچی کے علاقے کارساز میں ہوئی اور کچھ عرسے بعد ہم یہاں پنجاب آ گئے اپنے آبائی علاقے میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More