نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

سیکریٹری جنرل نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں روٹی 16 ، نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی، فائن آٹے کا 80 کلو تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے تک مل رہا ہے، مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More