بھائی کی شادی پر لاکھوں روپے کا سونا نچھاور کر دیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون درمیان میں موجود ہے جس پر ایک مرد اور ایک خاتون جوکہ رشتےدار معلوم ہوتے ہیں وہ اس پر سونے کے سکے نچھاور کر رہے ہیں۔
صرف سونے کے سکے نہیں بلکہ انہوں نے لاکھوں روپے بھی بھائی کی خوشی کے دن پر نچھاور کر دیے۔ یہ سکے انہوں نے ایک چھوٹے سے گتے پر چپکا رکھے تھے اور جیسے ہی دولت کو یوں لٹتے دیکھا تو کئی لوگوں کا ہجوم اسے اٹھانے پہنچ گیا ۔اس موقعے پر سب انتہائی خوش تھے اور پنجابی زبان کے گانے "آجا تینوں آکھیاں او ڈیک دیاں" پر جھومتے رہے۔
شادی بیا پر سو اور ہزار والے نوٹ اڑانے کا رواج تو عام تھا پر اب کچھ سالوں سے شادیوں پر ڈالر، پاؤنڈز اور یورو وغیرہ بھی نچھاور کرتے ہیں پر یوں کھلے عام سونا نچھاور کرنا تو پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔
شادی کی یہ ویڈیو اب وائرل ہو چکی ہے جسے ہزاروں نہیں لاکھوں دنیا دیکھ چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گئے اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید پاکستانی شادی ہے پر اب تک یہ مصدقہ تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں کہ یہ کس ملک اور کس شہر کی ویڈیو ہے۔