تیرا یہاں کوئی نہیں معافی مانگو ہم سے، یہ الفاظ تھے طاقت کے نشے میں چور ان لڑکیوں کے جنہوں نے سرعام اپنے ہی اسکول کی دوسری لڑکی کو مارا پیٹا۔ جی ہاں اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
لاہور کے اس مہنگے اسکول کی یہ لڑکیاں چاہتی تھیں کہ اس نے ہمیں کیوں اپنی مرضی سے روکا اور کہا کہ یہ اسکول ہے یہاں یہ کام ٹھیک نہیں۔
جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 2 بہنوں نے معصوم لڑکی کو زمین پر لٹایا ہوا تھا اور اسے گندی غلیظ گالیاں دیں لیکن پھر بھی دل کو تسلی نہیں ملی توبال کھینچے اور چہرے پر مکے مارے۔
اپنے پر ظلم ہوتے وقت بس مظلوم لڑکی کے منہ سے یہ الفظ ادا ہوئے کہ کوئی مجھے بچائے۔ جس کے جواب میں یہ امیر زادیاں کہتی ہیں کہ تمہارا کوئی نہیں یہاں۔
بس معافی مانگو ہم سے۔ اس کے بعد ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مظلوم لڑکی کے سر پر ٹانگیں ماریں ۔ یہی نہیں اس موقعے پر ان لڑکیوں کے ساتھی دوست ویڈیو بناتے رہے اور مارا پیٹ کے طریقے بھی بتاتے رہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ کیا یہی تعلیم بڑے اسکولوں میں دی جاتی ہے۔