نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر اتفاق ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 20, 2023

پشاور: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ خیبر پختونخوا کے لیے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرام خان درانی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگران وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More