جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہم نیوز  |  Jan 20, 2023

ٹوکیو: جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی اور بینک آف جاپان کے مطابق گزشتہ مہینے جاپان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد تک بڑھ گئی۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تاہم مالی معاملات کی نگرانی کرنے والے بینک نے کہا ہے کہ وہ شرح سود صفر کے قریب ہی رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک روز قبل ہی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق جاپان دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے اور اس کے قرضے 9 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو جاپان کے جی ڈی پی کا 266 فیصد ہے۔

واضح ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہیں، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More