اس حسین سواری میں سب سفر کرنا چاہتے تھے ۔۔ ہندوستان میں چلنے والی اس انوکھی زیبرا گاڑی میں کیا خاص تھا جو بادشاہ کاروں کو چھوڑ کر اس میں گھومتے تھے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2023

انسان آج اے سی والی گاڑیوں اور جہازوں میں سفر کرنے کو پسند کرتے ہیں اور جب ہم گاڑی کی کھڑکی سے قدرت کے حسین نظاروں اور منظر کو دیکھتے ہی تو بہت ہی ایک اچھا سکون اور اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

مگر ایک ماضی میں ایسی بھی سواری تھی جس میں سفر کرنا ہر امیر و غریب کا خواب ہے، آئیے جانتے ہیں۔

اس سواری کا نام ہے زیبرا گاڑی۔ آج تک آپ نے گھوڑا گاڑی، بیل گاڑی اور گدھا گاڑی کا نام ہی سن رکھا ہوگا جوکہ سفر اور سامان ادھر سے ادھر لے جانے کیلئے آج بھی گاؤں دیہاتوں میں زیداہ تر استعمال ہوتے ہیں۔

پر یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان میں ایک فیملی ایسی بھی تھی جو دوسروں سے الگ دکھنے کیلئے زیبرا گاڑی کو شاہی ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

کلکتہ سے تعلق رکھنے والی اس فیملی نے 1930میں اسی خاندان کے ایک رکن منما ناتھ ملکس نے ایک زیبرے کی جوڑی علی پور زولوجیکل گارڈن سے خریدی۔ یہی نہیں پھر گھر والوں کے ساتھ اس میں سفر شروع کر دیا۔

مزید یہ کہ یہ خاندان اس قدر امیر تھا کہ اس نے 1876 میں کلکتہ کے ہی ایک زولوجیکل گارڈن کو کئی پرندے و جانور عطیہ کیے۔

جبکہ اسی زیبرا گاڑی میں سوار ہو کر ریاست کپور تھلا کے مہاراجہ جگا جیت سنگھ اور ان کے پوتے پوتیاں بھی اس شاہی سواری سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More