میں معذور آدمی ہوں اور ۔۔ 3 بیٹیوں کا بوڑھا باپ اچانک کس طرح سڑک پر آگیا؟

ہماری ویب  |  Jan 20, 2023

پاکستان میں غربت تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نشانے پر لوگ آکر سڑکوں پر مانگنے پر مجبور ہوگئے۔ جس شخص کی دکھ بھری کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ بھی مہنگائی کا شکار ہوکر سڑک پر آگیا ہے۔

وہیل چئیر پر اپنے آگے ایک پوسٹر لگائے اس شخص کے دو بچے ہیں اور بیوی جو کہ گھر سنبھالتی ہے۔ غریب بے سہارا شخص نے ویب چینل لیڈر ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ کرائے کے مکان میں اہلخانہ کے ساتھ رہتا ہے اور 12 ہزار روپے ماہانہ کرایا آتا ہے۔

معذور شخص نے سفید پوسٹر پر اپنی فریاد لکھی ہے کہ اللہ آپ کو جنت میں گھر دیں۔ میں معذور آدمی ہوں ، کرائے کا مکان ہے، دو بچیاں ہیں۔میری کوئی خیرات و عطیات، زکوۃٰ دے کر میری مالی مدد کریں ۔ شکریہ۔

معذور شخص نے بتایا کہ پہلے وہ چائے بیچنے کا کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کام مجبوری میں کر رہا ہوں۔ دن کے 700 روپے کما لیتا ہوں۔ گھر کا کرایہ بیوی کے زیور بیچ کر ادا کر رہا ہوں۔

معذور شخص نے اپنی زندگی کی مشکلات بتاتے ہوئے مزید کیا دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More