ہم نیوز | Jan 20, 2023
لندن میں کونسل ٹیکس عائد ہوجانے کے بعد بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد اضافہ جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ڈے ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاؤنڈ کا اضافہ اور زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ کیا گیا ہے۔
میئر آف لندن صادق خان نے کرایوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مطلوبہ فنڈ نہ دینے سے اضافہ ضروری ہوا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More