بیٹے کا سر غبارے کی طرح پھول گیا تھا ۔۔ 152 دن کومہ میں رہنے والے بچے کے ساتھ کیا معجزہ ہوا جو ڈاکٹر نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 19, 2023

میرا بیٹا 152 دن کومہ میں رہا اور ان دنوں میں سوچتا تھا کہ یہ معصوم بس رو ہی دے ۔ کیونکہ میں اس کی آواز سننے کو ترس گیا تھا ۔ کوئی بھی باپ اولاد کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا۔ لیکن گجرات کے اس شہری نے تو تقریباََ ایک سال تک شدید اذیت برداشت کی۔

ہوا کچھ یوں کہ پیدائش کے کچھ عرصے بعد ان کے 6 سالہ بیٹے عبدالاحد کے دماغ میں ایک شریان نے ٹھیک سے کام کرنا بند کر دیا اور ان کے سر میں پانی بھی بھرنے لگ گیا ۔ اس کے بعد سر کا سائز بڑا ہونے لگ گیا۔ اچانک سے اپنے لخت جگر کو ا س حال میں دیکھ کر یہ تڑپ اٹھے اور اسپتالوں کے چکر لگانے لگے۔

پنجاب کے شہر گجرات کے یہ رہائشی کہتے ہیں کہ آج تک میں نے 17 لاکھ روپے بیٹے کے علاج پر لگا دیا اور تو اور مجھے جو کوئی بھی کسی اچھے ڈاکٹر کا پتا بتاتے تو میں روانہ ہو جاتا جیسا کہ بیٹے کے ہمراہ میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک گیا۔ اتنا کچھ بھی کرنے کے بعد مکمل آرام نہیں آیا ۔ پھر ایک ڈاکٹر نے بیٹے کے سر پر شنٹ لگا دیا۔

جس سے زائد پانی کا اخراج ہو جاتا تھا ۔ یہاں آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ معصوم اتنے عرسے بعد ہمت ہار گیا اور کومے میں چلا گیا یہی نہیں پورے 152 دن کومہ میں رہا۔ مزید یہ کہ 1 سال بعد ڈاکٹر عین الحسن نقوی صاحب سے ملاقات ہوئی جن کی دوائی کی پہلی خوراک نے بہت اچھا اثر دیکھا۔

اسی دوائی کو کھلانے سے سر میں پانی بھی کم ہو گیا، بچہ ہنسنے لگ گیا اس کے علاوہ سوتے ہوئے اب خود بخود کروٹ لے لیتا ہے اور جو ایک بازو اور ٹانگ بھی حرکت کرنے لگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More