ایلون مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کا سامان بھی بیچ ڈالا 

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

ایلون مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت  کمپنی کا سامان بھی بیچ ڈالا۔ 

ٹوئٹر کی جانب سے 631 دفاتر کی مختلف اشیا کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔  سامان میں انڈسٹریل اسکیل آئٹمز سے لے کر باورچی خانے کے سامان، آفس فرنیچر تک شامل تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کا مجسمہ 11 ہزار ڈالرز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر انتظامیہ نے چارجنگ کیبلز، ڈیزائنر چیئرز، کافی مشینز، آئی میکس اور ماسک کے اضافی ڈبے بھی بیچ ڈالے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اخراجات کم کرنے کے لیےکئی ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا اوردفاتر میں ملازمین کے مفت کھانے پر بھی پابندی عائد کی۔

 تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سیل کا مقصد ٹوئٹر کی مالیت کو بڑھانا نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More