نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، وہ اگلے ماہ وزارت عظمی کی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گی۔

نیوزی لینڈکی وزیراعظم 7فروری تک اپنے فرائض سرانجام دیں گی، اقتدار چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن لڑنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سالانہ اجلاس میں جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنا ایک بڑی ذمہ داری تھی، لیکن اب وہ سمجھتی ہیں کہ ان میں وہ انرجی باقی نہیں رہی کہ وزیراعظم کے منصب کے ساتھ انصاف کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

جیسنڈا آرڈن نے پوچھا گیا کہ نیوزی لینڈ کے لوگ ان کی قیادت کو کس طرح یاد رکھیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے ہمیشہ مہربان رہنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More