دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسیں

ہم نیوز  |  Jan 18, 2023

فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بزرگ خاتون لوسائل رینڈن  11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری وقت گزارا۔

گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022ء میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More