ضلع حیدر آباد میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ہم نیوز  |  Jan 16, 2023

 سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میں جیت اپنے نام کر لی۔  

ضلع حیدر آباد میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلزپارٹی 96 یونین کمیٹیز پر کامیابی سمیٹ کر پہلے نمبر پر ہے۔، حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا مئیر پکا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف 27 یونین کمیٹیز پر کامیابی حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایک یو سی پر آزاد امیدوار بلامقابلہ جبکہ ایک یو سی پر جماعت اسلامی نے میدان مارلیا۔

حیدرآباد میں 160 یونین کمیٹیز میں سے 123 پر الیکشن ہوئے۔  اکتیس یوسیز پر بلا مقابلہ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ چھ یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More