کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی لیکن اگر اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے آئے تو ہم ضرور سوال کریں گے کہ کیوں ووٹ دیں؟
ہم نیوز کے پروگرام ’سیچویشن روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کر کے الیکشن میں حصہ لیا، کراچی کی 70 سیٹیں کم کر دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا تھا، صوبائی حکومت نے تسلیم کیا کہ ہماری 53 سیٹیں کم کی گئی ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلے، لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، آج ہم نے لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔