جماعت اسلامی کراچی میں لیڈ کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 15, 2023

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں لیڈ کررہی ہے، ووٹنگ کے دوران جو مسائل پیش آئے ان کی شکایات درج کروائی ہیں۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’سیچویشن روم‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن تقریبا پرامن ہوئے، پہلے الیکشن میں خون خرابہ زیادہ ہوتا تھا اس بار معمولی جھگڑے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر ہمیں اکثریت مل گئی تو سب کو ساتھ لے کرچلیں گے، اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی سب کے ساتھ مل کر چلنے کے نظریے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More