ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی درخواست کی ہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Jan 14, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ہونے کی درخواست کی ہے۔

ہم نیوز کی اینکر پرسن مہر بخاری کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سروے ثابت کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رکھنے والا جیت جائے گا۔ اس لیے ق لیگ کے بھی مفاد میں ہے کہ وہ ہمارے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ اس سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے ہمیں اس کا احترام ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ جس طرح ہمارے ساتھ کھڑی رہی، ہماری پارٹی میں انہیں بہت سراہا گیا، اصل قربانی ق لیگ نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی سیاست میں بہت مسائل ہوتے ہیں، میرے لیے تین سال کی حکومت عذاب تھی، ہر کوئی ترقیاتی فنڈز کی مد میں پیسے مانگتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان جدھر پہنچ گیا ہے، اس وقت صرف اور صرف ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے جو وہ فیصلے کر سکے جو آج تک نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More