عمران خان نے زندگی بھیک مانگتے گزاری، شوکت ترین پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، بلاول

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساری زندگی بھیک مانگتے ہوئے گزاری، شوکت ترین پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، پاکستان کے جی ڈی پی کا 10 فیصد سیلاب میں برباد ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا تھا، پاکستان اکیلا سیلاب متاثرین کی بحالی نہیں کر سکتا، ہمدرد اور دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر ملنا کوئی مذاق نہیں ہے، سفارتکاری کی کامیابی ہے،  جنیوا کانفرنس پاکستان کیلئے بہت اہم اور کامیاب رہی، پاکستان کے آئسولیٹ ہونے کا بیانیہ دفن ہو گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک ہوتا ہے سیاسی انٹرسٹ اور ایک ہوتا ہے نیشنل انٹرسٹ، عمران خان نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More