چھٹیوں پر گئے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے پر جرمانہ ہو گا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

نئی دہلی: بھارت کی ایک نجی کمپنی نے اپنے ملازمین پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ چھٹیوں پر گئے کمپنی کے ملازمین سے رابطہ نہیں کریں گے ورنہ انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک کمپنی نے چھٹیوں پر گئے اپنے ملازمین کو ڈسٹرب کرنے یا کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے کمپنی کے دیگر ملازمین کو روک دیا۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اگر کمپنی نے اپنے کسی بھی ایسے ساتھی سے رابطہ کیا جو چھٹیوں پر گیا ہو تو اسے جرمانہ کر دیا جائے گا جو ایک لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ممبئی میں اس کمپنی کے مالک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ چھٹیوں پر جانے والے اپنے ساتھیوں سے رابطے کر کے انہیں تنگ نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا تو انہیں 1200 امریکی ڈالر یا ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی “ڈریم 11” کے نام سے قائم ایک اسپورٹس کمپنی ہے جو کرکٹ، ہاکی، فٹبال، کبڈی، ہینڈ بال، باسکٹ بال، بیس بال اور رگبی جیسے کمپیوٹر اور مبائل فون گیمز بناتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More