وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرکٹر بن گئے

ہم نیوز  |  Jan 01, 2023

وزیر اعلیٰ سندھ  سڑک کنارے کرکٹ کھیلتے بچوں کو دیکھ کر خود بھی کرکٹر بن گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی  میں جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کرنے پہنچے تو  بچوں کو کرکٹ کھیلتا دیکھ کراندر کا کرکٹر جاگ گیا۔ وزیراعلیٰ نے سڑک پر  بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ۔وزیراعلیٰ نے بیٹنگ کی  اور  مرتضیٰ وہاب نے  وزیر اعلی کوبائولنگ کروائی۔

Karachi: Sindh CM Syed Murad Ali Shah during his visit to under construction Malir Expressway played cricket with the children playing there.

— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse)

وزیراعلیٰ نے کہا نئے سال کے آغاز سے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا مقصد بچوں میں کھیل کا شوق پیدا کرنا ہے۔ہمیں نیا سال نئے جذبے کے ساتھ صحتمند سرگرمیوں کے ساتھ شروع کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  دورے کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ملیر ایکسپریس وے ، گلستان جوہر فلائی اوور ، ملیر کینٹ کے پاس جاری کام کا جائزہ لیا۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کا قرض منظور ہوچکا ہے، سیلاب متاثرین کےلیے بیس لاکھ گھر بنائیں گے۔  گھروں کی تعمیر کےلیے فی کس تین لاکھ روپے دیں گے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرہ علاقوں کا ایک اور دورہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More