1 سال پہلے مرنے والی لومڑی زندہ ہو گئی ۔۔ چینی سائنسدانوں کا وہ تجربہ، جس نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 09, 2022

سائنس کی جس طرح جدت کے زمانے میں ترقی کرتی جا رہی ہے، وہ کئی لوگوں کو حیرت زدہ کر رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چینی سائنسدانوں کی ایک حیرت انگیز تجربے کے بارے میں بتائیں گے۔

چینی سائنسدانوں نے ایک مردہ کتے کو برفیلی لومڑی میں تبدیل کر دیا ہے، کیوں ہو گئے ہیں نا حیران؟ جی ہاں، اس تجربے نے سب کو حیران کیا ہے۔

چین کے دارالحکومت میں بیجنگ میں ایک جینیٹکل فرم کی جانب سے یہ تجربہ کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ مردہ مادہ برفیلی لومڑی جس کا نام مایا تھا، وہ 2021 میں انتقال کر گئی تھی۔

چین کی سائنوجین بائیو ٹیکنالوجی کی جانب سے اس مردہ لومڑی کے سیلز ایک مادہ کتے میں ڈال دیے، Beagles نسل کے کتے لومڑی کی نسل میں سے ہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس نسل کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب اس لومڑی کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتے اور لومڑی کا ملا جلا جانور ہے، بڑے پاؤں، چھوٹا جسم اور دیکھنے کا منفرد انداز پہلی نظر میں یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے یہ کوئی روبوٹ ہو۔ اس تجبرے کو دنیا کا پہلا تجربہ تصور کیا جا رہا ہے، اگرچہ اس سے پہلے 1996 میں ایک ایسا ہی تجبرہ کیا گیا تھا، تاہم یہ تجربہ اپنی نوعیت کا ہے۔

اس منفرد جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More