تیسری آنکھ سے رنگ کو پہچانتا ہے ۔۔ دنیا کا نرالا لڑکا، جو سفید اور کالے رنگ کے علاوہ کچھ دیکھ نہیں سکتا، ویڈیو دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

دنیا میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں، جو کہ کچھ منفرد تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی حیرت انگیز طور پر سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ ایک نوجوان کے بارے میں جسے رنگین رنگ دکھائی ہی نہیں دیتے۔

سوشل میڈیا پر نیل ہاربیسن نامی نوجوان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں یہ نوجوان خود اعتراف کر رہا ہے کہ اسے سرمئی اور سیاہ رنگ کے علاوہ کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا ہے۔

دراصل نیل پیدائش طور پر Achromatopsia نامی بیماری کا شکار رہا ہے، جس میں انسان کو سوائے سیاہ اور سرمئی رنگ کے اور کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا ہے۔

اس بیماری میں انسان رنگوں کو پہچان نہیں سکتا ہے، صرف سرمئی اور سیاہ رنگ کے بیچ کے رنگ ہی دیکھ سکتا ہے، لیکن جہاں وہ اس بیماری کی وجہ سے رنگوں کو دیکھنے سے محروم ہے، وہیں اب وہ رنگوں کو سُن کر انہیں پہچان جاتا ہے۔

ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے نیل کی تیسری آنکھ رنگوں کو دیکھتی ہے اور ایک خاص میوزک نکالتی ہے، جس کی مدد سے نیل پہچان جاتا ہے، کہ یہ کون سا رنگ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سر پر لگی تیسری آنکھ کے سامنے جب نیل نے پرپل رنگ دکھایا تو ایک خاص آواز کی مدد سے نیل پہچان گیا کہ یہ پرپل رنگ ہے، اسی طرح گھاس کے رنگ کو جب دکھایا تو مختلف آواز آئی جو کہ نیل ہی پہچنا سکتا تھا، اسے پہچان کر نیل فوران بولا کہ یہ گھاس والا رنگ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More