مردہ جسم بھی زندہ انسانوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔۔ سائنس نے مرنے کے بعد مردے کے جسم پر نئی تحقیق کر ڈالی

ہماری ویب  |  Sep 03, 2022

جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوا ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے، مگر سائنس نے اس حوالے سے دلچسپ پہلو کو اجاگر کیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عام طور پر مسلمانوں میں یہ یہی عقیدہ ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اسے دفنا دینا چاہیے، کیونکہ اس کا جسم دیگر انسانوں کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے، لیکن یہی مردہ جسم زمین کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

چند ایسی ہی تحقیقات انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ بے جان مردہ مرنے کے بعد بھی ہمارا خیال کس طرح رکھ رہا ہوتا ہے۔

سائنس کی جانب سے سور کی لاش کو دفنایا گیا تھا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ مردہ جسم کیا زمین کو فائدہ پہنچا سکتا ہے؟ زمین کی سطح پر اس لاش کو دفنایا گیا تھا، جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ کچھ سالوں بعد اسی مقام پر نائٹروجن اور فاسفیٹ کے ذراعت یہاں پائے گئے جو کہ ماحول دوست اور درختوں کے حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

اگرچہ لاش کے دفن ہونے کے ایک سال تک پودوں کی نشونما اس جگہ نہیں ہو پاتی تاہم تین سال کے عرصے کے بعد اسی مقام پر پودوں کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔ یعنی ی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسی جگہ پر ہریالی بڑھ سکتی ہے اور ماحول دوست پودے اُگ سکتے ہیں۔ ایک طریقے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مردہ جسم زمین کی سطح کو تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

انسانی جسم کے حوالے سے The University of Tennessee Anthropology Research Facility (ARF) کے ایک تجربہ کیا گیا تھا، جس نے سب کی توج حاصل کی۔ انسانی جسم کو زمین کو وہ نیوٹرئینٹس فراہم کرتا ہے جو کہ زمینہ سطح کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یعنی جو تجربے جانوروں پر کر کے ایک اندازہ لگایا جا رہا تھا اب انسانوں پر کر کے باقاعدہ فارنزک رپورٹ پبلش کی گئی تھی۔

دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے قبر بنا کر اس میں مردے کو ڈالا جائے تو زمین کو ماحول دوست بنانے کے عمل میں مزید تیزی آئے گی، یعنی یہاں قبروں ہی کی بات ہو رہی ہے، کیونکہ قبر میں موجود کیڑے مکوڑے اس عمل مزید تیز کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More