دیواروں میں پانی کیوں آجاتا ہے؟ اس مسئلے کی کیا وجوہات ہیں جانیئے چند بہترین حل جو آپ کے گھر کی دیوار کو خراب ہونے سے بچائیں

ہماری ویب  |  Sep 02, 2022

دیواروں میں پانی آنے کا مسئلہ ہر گھر میں عام سی بات ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ کے کمرے کی دیوار کے اندر سے پانی کا پائپ گزر رہا ہوتا ہے جو وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ لیک ہوجاتا ہے یا اس کا کوئی جوڑ لیک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اندر ہی اندر پانی گرتا رہتا ہے اور وہ پوری دیوار میں پھیل جاتا ہے۔

اب ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ جو سیلابیت وہاں موجود ہے وہ پانی کے پائپ کے لیکیج کی وجہ سے ہے آج ہم جانیں گے۔

یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آپ کی دیوار کے اندرونی حصے میں پانی کا کوئی پائپ موجود ہوتا ہے اور وہ بہت زیادہ لیک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس حصے میں سیلابیت پیدا ہوجاتی ہے۔

دوسری وجہ دیوار میں سیلن یا سیلابیت کی یہ ہوتی ہے آپ کے گھر کی دیوار کے ساتھ پڑوسیوں کے واش روم کا پائپ جڑا ہو جس سے مسلسل پانی گرتا رہتا ہو۔ اس کا حل یہ ہے کہ واش روم میں ماربل کی دیوار سے بنایا جائے تاکہ کچھ حد تک پانی کنٹرول ہوسکے۔

تیسری وجہ دیوار کی چھت کا سلوپ درست طریقے سے نہ بنے ہونے سے پانی جگہ جگہ کھڑا رہتا ہے جس سے پانی دیواروں کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔ ٹھیکیدار سے اپنی چھت کا سلوپ اس انداز سے بنوائیں کہ پانی اپنی جگہ کھڑا نہ رہ سکے۔

مزید دیکھیئے اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More