گنجے افراد ذہین ہوتے ہیں ۔۔ سائنس کا گنج پن سے متعلق دلچسپ انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 28, 2022

گنج پن ایک ایسا مسئلہ ہے جو کہ انسان کو دماغی طور پر کافی پریشان کر دیتا ہے، یہاں تک کے وہ حوصلہ شکن ہو جاتا ہے اور لوگوں کے درمیان آنے سے بھی گھبراتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو گنج پن کے کچھ دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گے۔

بالوں کا جانا مردوں میں کافی پریشان کن ثابت ہوتا ہے، موڈ میں بھی تبدیلی آجاتی ہے یہاں تک کہ غصہ اور ذرا ذرا سی بات پر آگ بگولا ہو جانا عام ہو جاتا ہے۔

لیکن گنج پن کا شکار افراد کے لیے ایک ایسی ہی خوشخبری لے کر آئے ہیں جو کہ یقینا آپ سن کر خوش ہو جائیں گے۔

امریکی یونی ورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گنج پن کا شکار افراد معاشرے میں عام مردوں کے مقابلے میں زیادہ غالب ہوتے ہیں، یعنی ان کا انداز بیان اور ان کی شخصیت عام مردوں کے مقابلے میں حاوی ہوتی ہے۔

اگرچہ بالوں کے ساتھ موجود مرد پُر کشش معلوم ہوتے ہیں لیکن گنج پن کا شکار افراد سماجی طور پر کافی اچھا مقام رکھتے ہیں۔ یہی بات کئی ایسے مردوں کی جانب سے کی گئی جو کہ گنج پن کا شکار تھے۔

اسی تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ گنج پن کا شکار افراد زیادہ سچے، ایماندار اور ذہین ہوتے ہیں۔ دوسری جانب پنسلوانیا یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فرینک نے بھی اس تحقیق کی تائید کرتے ہوئے گنج پن کا شکار افراد کو طاقتور، حاوی ہونے والے اور کامیاب قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More